عدل ٹی وی کے اہداف و مقاصد
عدل ٹی وی ایک ذمہ دار اور باوقار اسلامی میڈیا پلیٹ فارم کے طور پر درج ذیل مقاصد کے حصول کے لیے کوشاں ہے:
- نفاذِ اسلام، دفاعِ ختمِ نبوت ﷺ، دفاعِ صحابہ کرامؓ، اہلِ بیت اطہارؓ، علمائے کرام، مدارس و مساجد کے تحفظ، فروغ اور ان کی خدمات کو اجاگر کرنا۔
- ظلم، ناانصافی، کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور عوامی مسائل کو بے نقاب کرنا اور مظلوم افراد کی آواز متعلقہ اداروں، حکام اور عوام تک پہنچانا۔
- معاشرتی اصلاح کے لیے دینی، سماجی، تعلیمی، اخلاقی اور فکری موضوعات پر پروگرامز، ٹاک شوز، انٹرویوز اور خصوصی نشریات پیش کرنا۔
- اسلامی صحافت کے فروغ کے لیے ایک مؤثر، باوقار، غیر جانبدار اور ذمہ دار میڈیا پلیٹ فارم مہیا کرنا تاکہ صحافت کو اسلامی اقدار اور اخلاقی اصولوں کے مطابق آگے بڑھایا جا سکے۔
- سچ، دیانت داری، اعتدال، تحقیق اور ذمہ دارانہ صحافت کے اصولوں کے مطابق عوام تک درست، مصدقہ اور بروقت معلومات پہنچانا۔
- نوجوانوں میں مثبت سوچ، اخلاقی اقدار، قومی شعور، خدمتِ خلق اور تعمیری کردار کو فروغ دینا۔
- پاکستان کے نظریاتی تشخص، قومی یکجہتی، امن، بھائی چارے اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کرنا۔
- عوامی مسائل، فلاحی سرگرمیوں، مثبت اقدامات اور کامیاب شخصیات کو اجاگر کرتے ہوئے ایک بہتر اور مضبوط معاشرے کی تشکیل میں حصہ لینا۔
- پاکستان کے ہر ضلع، تحصیل، شہر، قصبے اور گاؤں تک بیورو چیفس، نمائندگان، رپورٹرز اور رضاکاروں پر مشتمل ایک مضبوط عوامی نیٹ ورک قائم کرنا تاکہ ہر مظلوم اور محروم فرد کی آواز بروقت متعلقہ اداروں اور عوام تک پہنچ سکے۔
عدل ٹی وی کا یہ نیٹ ورک حق و انصاف کے قیام، عوامی مسائل کی نشاندہی، کرپشن اور بدانتظامی کے خلاف آواز بلند کرنے اور عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت متحرک رہے گا، اور اللہ تعالیٰ کی توفیق سے مظلوم افراد کے لیے امید، حوصلے اور معاونت کا مؤثر ذریعہ ثابت ہوگا۔